محکمہ تعلیم نے اٹیچ منٹ کی تمام تعیناتیاں منسوخ کردی

کوئٹہ:نظامت محکمہ سیکنڈری تعلیم بلوچستان کیایک اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں سکولوں میں ٹیچنگ اسٹاف کی کمی کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری کی ہدایت کی روشنی میں صوبے کے تمام ضلعی، ڈویژنل اور صوبائی سطح پر ٹیچنگ پوسٹوں پر اٹیچمنٹ کی بنیاد پر تعینات تمام اسٹاف کے آرڈرز منسوخ کر دیئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ ڈی ڈی اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام ٹیچنگ اسٹاف کو ان کی اصل جاہ تعیناتی پر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں اور عدم تعیناتی کی صورت میں متعلقہ ڈی ڈی اوز کے خلاف بیڈا ایکٹ 2001 کے تحت سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں