بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افرا دہلاک

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز آنے کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے مزید 2افراد کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد بلوچستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 8ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں 57نئے کسیز کی تصدیق ہو چکی ہے جس کے بعد صوبے بھر میں کورونا وائر کے مجموعی کیسز کی تعداد 552ہو گئی ہیں۔ جبکہ سرکاری حکام کے مطابق اب تک بلوچستان میں کورونا وائرس کے 168مریض اس موذی مرض سے شفایاب ہوئے ہیں اور اپنے گھروں میں لوٹ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں