کورونا وائرس: امریکا کا چین کی لیبارٹری کا معائنہ کرنے پر اسرار

واشنگٹن: امریکا کی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ احساس لیبارٹریوں کی معائنہ کرنے کی اجازت دیں، اس کی واضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے معاملے میں سیکورٹی خدشات ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس چین کی لیبارٹری میں تیار ہوا ہے جس کی چین پہلے سے ہی سختی سے تردید کر چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لیبارٹری مضبوط سیکورٹی کے حصار میں ہوں ایسے وائرس وہاں سے نکل نہیں سکتے۔ واضح رہے امریکا کی طرف سے گزشتہ کچھ دنوں سے چین پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس چین کے کسی لیبارٹری میں تیار ہوئی ہے جس کی چین نے سختی سے تردید کی ہے لیکن چین کی تردید کرنے کے باوجود امریکی عوام اور امریکی حکام و سیکورٹی ادارے اس بات پر کھڑے ہیں کہ کورونا وائرس چین سے ہی آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں