ملک میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے‘ فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

ٓاسلام آباد:وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک میں مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں 14.6 فیصد کی شرح سیکم ہو کر فروری میں 12.4 فیصد ہوگئیں، یہ کمی روزمرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی دیکھنے میں آئیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچ رہا ہے، کھانے پینے سے ہٹ کر دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں ڈبل سے سنگل ڈیجیٹ میں آچکی، مارچ کے مہینے میں قیمتوں میں مزید کمی آنے کا امکان ہے، وزیراعظم مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں،ان کے عملی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے۔پیر کووزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے پرعزم ہیں،ان کے عملی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوچکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں