سانحہ اے پی ایس پر پوری قوم اب بھی غمزدہ ہے، نورمحمد دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر خزانہ بلوچستا ن حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کی ساتویں برسی پر بھی پوری قوم اب بھی غمزدہ ہے اے ایس پی ایس کے دلخراش سانحہ کے غم آج بھی تازہ ہیں، 16 دسمبرکوملکی تاریخ میں سیاہ دن کے طورپریادرکھاجائیگا جبکہ اے پی ایس کے معصوم پھولوں کی لازوال قربانی نے قوم کویکجاکیاان خیالات کااظہار انہوں نے سانحہ اے ایس پی کے ساتویں برسی کے موقع پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ پوری قوم شہدائے اے پی ایس کوسلام پیش کرتی ہے جبکہ قوم دہشت گردی کیخلاف سیسہ پلائی دیوارکی طرح مسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ ہرسال 16 دسمبر کو سانحہ اے پی ایس کی برسی پر دکھ اور زخم پوری قوم کے دل میں ہرے ہو جاتے ہیں،دہشت گردوں نے معصوموں کو شہیدکرکے پوری قوم کو ناقابل فراموش غم دیا،آج ہم نے اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کوکسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ قوم کے کیلئے جنگ لڑنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،آج ہم رات کو اپنے گھروں میں نرم بستروں پر آرام سے سوتے ہیں کیونکہ ہمارے جوان دشمنوں سے لڑرہے ہیں،انہوں نے کہاکہ سولہ دسمبر 2014ء کا شمار تاریخ انسانی کے سیاہ ترین دنوں میں ہوتا ہے اس روز ظالم دہشتگردوں نے پشاور میں قائم آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے طلبہ کو شہید کرکے خون کی ہولی کھیلی ظالموں نے کلاس رومز میں داخل ہو کر چن چن کر بچوں اور ان کے اساتذہ کو شہید کیا یہ ایسا واقعہ تھا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی انہوں نے کہاکہ 16 دسمبر 2014ء کا دن پاکستانی قوم کے ذہنوں سے کبھی نہیں نکل سکتا کیونکہ اس روز دہشتگردوں نے سکول میں زیر تعلیم بچوں کیساتھ ظلم وبربریت کی ایسی داستان رقم کی جسے بھلانا ناممکن ہے


