بلوچستان کے طلباء کو مسائل میں الجھانا تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے، جے ٹی آئی

کوئٹہ:جمعیت طلبا اسلام آل پاکستان کے مرکزی صدر ہدایت اللہ پیرزادہ، جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت، سنیئر نائب صدر رانا محمد عثمان، جوائنٹ سیکرٹری فضل الرحمن سمالانی اور کابینہ کے دیگر اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کے جانب سے بلوچستان کے تین کالجز لورلائی، تربت اور خضدار کے طلبا کا دوبارہ چار سالہ امتحان لینا بلوچستان کے طلبا کے ساتھ پی ایم سی کی جانب سے زیادتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لیے کالجز کو اس طرح مسائل الجھانا بلوچستان کے طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو ان کالجز کی ریجسٹریشن نہیں ہورہی تھی۔ جسکی کی وجہ طلبا شش و پنج کے شکار تھے ابھی رجسٹریشن ہونے کے بعد ایک دفعہ پھر بلوچستان کے طلبا پی ایم سی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے طلبا پریشان ھوگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی بھی بلوچستان کے طلبا اینڈیجینیس سکالرشیپس سیٹس بحال کردے۔ ورنہ ایچ ای سی اور پی ایم سی کی ناروا پالیسیوں کے خلاف ایک دفعہ پھر جمعیت طلبا اسلام احتجاج کی کال دیکر میدان عمل میں ہوگی اور بلوچستان کے غریب طلبا کی کی ہر ممکن مدد و کوشش کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں