گوادر کے عوام ظلم اورجبر کیخلاف اپنے آئینی حقوق کی جنگ متحد ہو کر لڑ رہے ہیں،پیپلز پارٹی

بسیمہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر رہنما رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ نے کہا ہے گوادر کے عوام ظلم جبر دہشتگردی بے روزگاری کے خلاف اپنے آہینی حقوق کی جنگ متحد ہو کر لڑ رہے ہیں اگر سچ بولنا جرم ہے حق مانگنا غداری ہے تو بلوچستان کا بچہ بچہ مجرم اور غدار ہے آج جو محرومیوں کی تحریک اٹھی ہے یہ ستر سالہ ریاستی کرپشن کمیشن ظلم وجبر کی وجہ سے ابھری ہے اس تحریک کا آغاز گوادر بلوچستان سے ہوا ہے اور اس کا اختتام پنڈی اور اسلام آباد میں ہوگا یہ تحریک ملک بھر کے مظلوموں بیروزگاروں ظلم وجبر سہنے والے محکموں کی تحریک ہے آج خلق خدا کی زبان پر سرمایہ داری سے بغاوت آزادی اور انقلاب کے نعرے گونج رہے ہیں یہ تحریک صرف بلوچوں کی نہیں یہ تحریک دہشتگردی کے شکار پشتونوں جبر کے سائے میں پلنے والے سندھی پنجاب کے محنت کش مزدور کے لیے بھی ہے اگر حقیقی آنکھ سے دیکھیں یہ سرمایہ دارانہ نظام سے نجات کی تحریک ہے بلوچستان کے مچھرے مزدورں نے جو بنیاد رکھی ہے وہ آغاز پنجاب سندھ اور خیبر کے لیے ہے عوامی طاقت کے سامنے بند باندھنا اب ناممکن ہے سویلن سپر میسی کے لیے سیاسی کارکنوں نے اپنے جانوں کی قربانیاں دیئے ہیں مگر منزل پر کوئی نہیں پہنچ سکا ہے آدھے راستے میں دہشتگردوں کے ہاتھوں سیاسی شعور رکھنے والوں کو راستے سے ہٹایا گیا رات کی تاریکی میں آمریت کے پہرے دار روشنی کو قتل کرتے رہے عوام اپنے قیادت سے محروم ہوتے رہے مہنگائی کے ہاتھوں زخموں سے چور عوام نے روز روز مرنے سے ایک روز مرنے کو ترجیح دیا ہے اس تحریک کو اختتام تک لڑا جائے گا اور اس کا منزل انقلاب ہوگا ملک کے محنت کش طبقہ کو آخری جنگ کے لیے حتمی لڑائی کے لیے تیار ہونا ہوگا یہ تحریک قومی مذہبی منافرتوں سے پاک ہے یہ تحریک ملک میں بسنے والے ہر مظلوم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں