دکی، شمسی پلیٹیں چوری کرنے والے مبینہ ملزمان گرفتار

دکی: ایس ایچ او دکی عدنان فضل کاکڑ اور سپیشل برانچ کے انچارج محمد اسلم ناصر کی سربراہی میں پولیس نے تھل اسماعیل شہر کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے بیس لاکھ روپے مالیت کے 65عدد سولر شمسی پلیٹ برآمد کرلئے۔کاروائی کے دوران تین ملزمان فضل محمد ولد عبدالغفار سکنہ کوہلو عبدالرشید ولد سکندرسکنہ تھل اور دادخان ولد محمد عمرترین ساکن تھل کو گرفتار کرلئے۔گرفتارملزمان میں سے دو ملزمان فضل محمد اور عبدالرشید کے خلاف لیویز نے 29 عدد سولر پینل جبکہ ایک ملزم داد خان کے خلاف پولیس اور لیویز نے 36 عدد سولر پینل کے دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔پولیس کے مطابق ملزم داد خان نے نجیب اللہ ناصر نامی زمیندار کے ٹیوب ویل سے 36 عدد سولر پینل چوری کئے تھے۔جبکہ دیگر دو ملزمان نے شرقی تھل کے علاقے میں زمیندار جمال الدین ترین کے ٹیوب ویل سے 29 عدد سولر پینل چوری کرکے تھل اسماعیل شہر کے علاقے میں ایک سرکاری ڈسپنسری میں چھپائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں