کوہلو، 48گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی بند، کاروبار زندگی متاثر

کوہلو:گزشتہ 48 گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی،کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا تفصیلات کے مطابق کوہلو کے تمام سٹی،رولر،تمبو،ملکزئی اور لاسے زئی فیڈرز میں بجلی کی سپلائی گزشتہ 48 گھنٹوں سے معطل ہے جس سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیسکو حکام کے مطابق گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہے جبکہ عوامی،سماجی و سیاسی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کے عوام کے ساتھ کیسکو کی جانب سے رکھا جانے والا سوتیلا سلوک ناقابل برداشت ہے،کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہورہا ہے زمینداروں کے کروڑوں کی فصلات تباہی کے دہانے پر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیسکو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر شدید احتجاج ریکارڈ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں