کوئٹہ، اتنظامیہ کی کاررائی، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد
کو ئٹہ: بلوچستان کے علاقے زیارت کراس چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام کی کامیاب کارروائی، کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔کسٹمز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز زیارت کراس چیک پوسٹ پر کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کوئلہ سے لوڈ دس ویلر ٹرک سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ہے جسے پنجاب اسمگل کیا جارہا تھا۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق، کلکٹر پریونٹیو ڈاکٹر فرید سالارزائی، ایڈیشنل کلکٹر معین افضل، ڈپٹی کلکٹر زوہیب سنڈیلہ نے سپرنٹنڈنٹ سلیم آغا، انچار ج چیک پوسٹ احمد نواز زہری اور ان کی ٹیم کی کامیاب کو سراہا ہے۔
Load/Hide Comments


