پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک میں بحرانوں کا سونامی برپا کیا ہے، سربلند جوگیزئی

کوئٹ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت نے ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لاقانونیت، بحرانوں کا سونامی پربا کیا ہے جسکا خمیازہ 22کروڑ عوام بھگت رہے ہیں، پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے عوام سے دو وقت کی روٹی، سکھ اور چین چھین لیا ہے، بلوچستان اور سی پیک کی ترقی کا نعرہ لگانے والوں نے صوبے کو تین سالوں میں بد ترین پسماندگی کا شکار کیا ہے، بلوچستان کے عوام جینے کے لئے گیس، بجلی، پانی مانگ رہے ہیں لیکن حکومت بنیادی سہولیات دینے سے بھی قاصر ہے۔یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،ریکارڈ سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ، کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ،ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی،جنرل سیکرٹری ملک ولی محمد وردگ، کوئٹہ ڈویڑن کے سیکرٹری اطلاعات صوبدار جتک،لائرز فورم کے رہنما خالد عباسی ایڈوکیٹ، لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، پی ایس ایف کے جنرل سیکرٹری عبداللہ درانی، صوبائی رہنما احسان افغان‹ین بڑیچ ودیگر نے جمعہ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پی پی پی کوئٹہ سٹی اور ضلع کوئٹہ کی زیر اہتمام مہنگائی،گیس بجلی بحران کے خلاف کوئٹہ میں ریلی و پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ سردی میں عوام کو گیس میسر نہیں ہے لوگ سردی کے مارے مرنے کے قریب ہیں اور بلق بلق کر گیس فراہم کرنے کی بھیک مانگ رہے ہیں لیکن انہیں اسکے بدلے میں صرف اوور بلنگ اور سلو میٹر چارجزبل میں ڈال کر بھیجے جارہے ہیں جس صوبے سے گیس نکلتی ہے اسی صوبے کو گیس میسر نہیں ہے اور اب حکومتی وزراء عوام کو یہ بتا رہے ہیں کہ وہ اپنی عادتیں تبدیل کرلیں کیونکہ گیس ختم ہونے والی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جی ایم سوئی گیس بلوچستان کو معطل کیا جائے اور انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگر اپنی مدت مکمل کرلی تو ملک میں گیس توکیا کچھ بھی باقی نہیں رہے گا، حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا ہے عوام پر ٹیکسز کا بوجھ بڑھا کر انکی قوت خرید بھی ختم کردی گئی ہے معیشت شدید بدحالی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث آج مہنگائی کا طوفان تھمنے میں نہیں آرہا مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام عاجز آچکے ہیں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہو گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان انتہائی ناکام اور نااہل وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے عوام کو روزگار دینے کی بجائے انہیں بھکاری بنادیا ہے قوم کو اوپر اٹھانے کا دعویٰ کرنیوالے وزیر اعظم نے قوم کو بہت اوپر اٹھا دیا ہے کہ قوم کے پاؤں اب زمین پر نہیں لگ رہے مہنگائی اور بے روزگاری نے مجبور قوم کو فضاء میں معلق کر کے رکھ دیا ہے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مجبور عوام کو مہنگائی،بے روزگاری،افراتفری کے ماحول سے نجات دلانے کیلئے موثر حکمت عملی رکھتی ہے نااہل حکومت نے عوام کو بند گلی میں لا کھڑا کیا ہے حالات دن بدن خراب ہورہے ہیں،لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،گیس،بجلی بحران کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہو شر با اضافہ سے عوام چکرا کر رہ گئی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی عوام میں مقبولیت بڑھ رہی ہے لاہو ر کے ضمنی الیکشن میں ووٹرز کے اعتماد سے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کے حوصلے بلند ہو ئے ہیں آنیوالا وقت پیپلز پارٹی کا ہے جیالے تیار یاں کرلیں موجودہ نااہل اور نکھٹو حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے میدان میں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں