وزیراعلیٰ نے غریب خواتین کو کچھ پیسے دے کر مالی مدد کیا، سردار عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمان کھیتران نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گوادر دھرنے کے شرکاء میں نقد رقم تقسیم کرنے کی پروپیگنڈے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ الزام لگا رہے تھے کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں اب وہ اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں سردار عبدالرحمان کھیتران نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے میں شریک چند غریب خواتین کو پیسے دیئے انہوں نے کہا کہ ہماری ماؤں اور بہنوں کی مالی مدد کرنا ہمارا فرض ہے اس کے خلاف پروپیگنڈہ کرنا قابل مذمت ہے کیونکہ گوادر کی عوام کی جانب سے معاہدے کی بھر پو ر پذیرائی ملی اس لئے مخالفین اس سے پریشان ہیں سازشی عناصر گوادر معاہدے کو سبوتاژ کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں انہیں ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا ہم نے مختصر مد ت میں بلوچستان کی عوام کیلئے جو خدمت کی ہے وہ صوبے کی عوام بہتر طور پر جانتے ہیں عوام کوانصاف کی فراہمی ان کو ان کا حق دینا یہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں