وزیراعلیٰ بلوچستان کی تربت میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ اوربم دھماکے کی مذمت

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ اور پارک کے قریب بم دھماکے کی مذمت اور ایک سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید سیکیورٹی اہلکا ر کو خراج عقیدت پشی اور شہید کے لواحقین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں دہشت گردی کی حالیہ لہر امن وترقی کی خلاف سازش ہے ملک اور صوبے کے خلاف ہر سازش عوام کی حمایت اور سیکیورٹی اداروں کی طاقت سے ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے یقین ہے امن وترقی ضرور آئیں گے اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں سے بھی اظہار ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کا حکومتی اخراجات پر علاج کروانے کی ہدایت کی اور شہید اہلکار کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاکی

اپنا تبصرہ بھیجیں