اوستہ محمد، طلباء کی اضافی فیس لینے کیخلاف احتجاجی ریلی

اوستہ محمد:ڈگری کالج طلبا اتحاد اوستہ محمد کی جانب سے ذوالفقار علی ابڑو کی قیادت میں کالج میں طلبا سے اضافی فیس لینے۔ طلبا کو کالج بس کی سہولت نہ دینے طلبا کے اسٹیڈی ٹوئر سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے ڈگری کالج سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی رجسٹرڈ پریس کلب پہنچی جہاں پر ذوالفقار علی ابڑو سرکردہ محمد صدیق عمرانی شکور بلوچ سجاد احمد عمرانی نعیم احمد خان بلیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرنسپل ڈگری کالج اوستہ محمد طلبا کا استحصال کررہے ہیں ڈگری کالج میں آنے والا فنڈز بھی ہڑپ کئے جارہے ہیں طلبا سے اضافی فیس لی جارہی ہے جب کہ طلبا کے لیے ریائش ہاسٹل کو ویران کردیا گیا یے ڈگری کالج میں کوئی بھی سہولیات میسر نہیں ہے فنڈ کرپشن کی نظر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ پرنسپل ڈگری کالج کے معیاری تعلیم اور طلبا کو سہولیات فراہم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں پرنسپل ایک کرپٹ اور نا اہل آدمی ہے جس کو تعلیم کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہے ڈگری کالج کے فنڈز سے انہوں نے پراپرٹی خریدلی ہے پرنسپل اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے طلبا کے ساتھ ٹال مٹول کررہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت صوبائی وزیر تعلیم اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پرنسپل ڈگری کالج اوستہ محمد کا فوری تبادلہ کر کے کرپشن کی نظر ہونے والی فنڈزکی شفاف انکوائری کر کے ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں