کوئٹہ،302کے نام سے مشہورگینگ کے 8 ملزمان گرفتار

کوئٹہ :سپرنٹنڈنٹ پولیس قائد آباد ارتضیٰ کمیل نے کہاہے کہ 302کے نام سے مشہورگینگ کے 8 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئیں 6 موٹر سائیکلیں،17 موبائل فونز، پستول،20لاکھ روپے برآمدکرلئے ہیں ملزمان تین مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے چوری کی بڑھتی ہوئے وارداتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی گئی ہے گینگ کے ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایس پی،ایس ڈی پی او گوالمنڈی سرکل عاصم علی شاہ ایس ایچ او،ایس آئی اعجاز احمدکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 13دسمبر کوتھانہ قائد آباد کی حدود میں ذین اللہ کی دکان واقع مدینہ مارکیٹ کاسی روڈ میں چوری کی واردات ہوئی ہے جس میں نامعلوم الاسم چور دکان کے تالے توڑ کر نقدی مبلغ2046900روپے چوری کرکے لئے گئے تھے رپورٹ موصول ہونے پر ایف آئی آر درج کی جاکر ایک خصوصی ٹیم زیر سرپرستی ڈی ایس پی،ایس ڈی پی او گوالمنڈی سرکل عاصم علی شاہ ایس ایچ او،ایس آئی اعجاز احمد تشکیل دی گئی جس نے پیشہ وارانہ طریقے سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کوٹریس کیا اور اگلے ہی دن واردات میں ملوث دوملزمان احسان اللہ اور محمد ولی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 2046900روپے برآمد کی۔اسی طرح گزشتہ کافی عرصہ سے ڈویژن ہذا کے تھانہ پشتون آباد کی حدود میں آئے روز دوری،ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اجافہ ہورہا تھاج س کی وجہ سے نہ صرف عوام الناس شدید پریشانی میں مبتلا تھے بلکہ عوام میں عدم تحفظ کی فضا بھی پا یا جارہا تھا اس سلسلے مین عوامی شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے زیر نگرانی DSP/SDPOپشتون آباد سرکل شاہد جمیل کاکڑ وSHOپشتون آاد نواز ایک خصوصی تیم تشکیل دی گئی جنہوں نے شب وروز انتھک محنت ولگن سے کام کر کے بالآخر ایک گینگ جو کہ 302کے نام سے مشہور ہے کے 7ارکان برات،نور اللہ،عبدالولی،محمد اللہ،محمدصدیق،اللہ نور،لیاقت،یوسف اور محب اللہ کو گرفتارکرلیاہے۔جن سے دوران تفتیش سے چوری سنینچ شدہ 05عدد موٹر سائیکل اور 17عدد موبائل فونز برآمد ہوئے جبکہ 01عدد موٹر س ائیکل تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ بھی برآمد کی ہے ملزمان نے تھانہ پشتون آباد میں درج قتل کا مقدمہ بھی انکشاف کیا اور بتلا یا کہ مورخہ 23-06-2021کو دوران سنیجنگ مزاحمت پر مقتول عین الدین کو قتل کیا تھا ملزمان سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد ہوچکا ہے ملزمان کی گرفتار سے امید کی جارہی ہے کہ نہ صرف حدود تھانہ پشتون آباد بلکہ ملحقہ تھانہ جات کی حدود میں بھی چوریڈکیتی کی وارداتوں میں کافی حد تک کمی آئیگی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ 3دسمبر کو سرکی روڈ انڈسٹریل زون مین واقع غزنوی فلور ملز میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس کی وجہ سے فلور ملز مالکان عدم تحفظ کا شکار تھے اور علاقہ میں بھی خوف وہراس کی فضا قائم تھی ایسے میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کی پتہ جوئی و گرفتاری ضروری تھی جس پر DSP/SDPOپشتون آباد سرکل و SHOانڈسٹریل ایریا جاوید بزدار کی زیر نگرانی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں اس کیس کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہوئئے 10یوم کے اندر پیشہ وارانہ امور انجام دیتے ہوئے نا صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ایک ہی رات میں 8ملزمان عبدالوہاب،حیدر،محب اللہ،فرید،نجم الدین،کلیم اللہ،روزی خان اورخیر اللہ کوگرفتارکرلیاہے جو کہ ڈکیتی کے اس واردات میں ملوث تھے کوگرفتار کیا جن سے نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والے موٹر سائیکل اور اسلحہ ایمونیش برآمد ہوا ہے ملزمان نے 313کے نام سے اپنا گینگ بنا رکھا تھا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے امید ہے کہ مزیدک وئٹہ کیدیگر ڈکیتی کے مقدمات میں بھی پیشرفت ہ وسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں