سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، عبدالغفور حیدری

سکھر:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکریٹری جنرل مولانا سنیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کے نااہل سلیکٹڈ مسلط عمران حکومت کے دن گنے جا جاچکے ہیں ملک کے باشعور عوام نے عمران حکومت کو یکسرمسترد کردیا ہے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ لوگ حقیقی اسلامی تبدیلی کے خواہشمند ہیں جے یو آئی نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی،اسلامی نظام کے نفاذ،عوام کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کی ہے انشاء اللہ کے پی کے بعد دیگر صوبوں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیکر ہمارے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے السادات ہاؤس میں حضرت مولانا سائیں غلام اللہ ھالیجوی کی رفاقت میں مرکزی مجلس شوری کے ممبر آغا سید محمد ایوب شاہ سے خصوصی ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں جماعتی امور ملکی و بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر حافظ عبدالمالک بروہی،سید حسین آغا اور دیگر احباب موجود تھے، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سکریٹری جنرل سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ فخر جمعیت حضرت مولانا سنیٹر عبدالغفور حیدری و دیگر نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت کامیابی پر قائد ملت اسلامیہ جے یو آئی کے سربراہ حضرت مولانا فضل الرحمن، قائد کے پی کے حضرت مولانا سنیٹر عطاء الرحمن صاحب سمیت جمعیت علماء اسلام خیبر پختون خواہ کیتمام عھدیداران وکارکن کو دلی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں