اٹھارویں ترمیم کے تحت سب سے بڑا مالی فائدہ بلوچستان کو پہنچا، یوسف رضا گیلانی

کوئٹہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبائی خود مختاری میں قابل تقسیم محاصل فارمولے کا سب سے بڑا مالی فائدہ بلوچستان کو پہنچا اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں وفاق سے اس مالی فوائد کو آئینی تحفظ دینے کے لئے اقدامات ہوئے پیپلز پارٹی نے بلوچستان سے پسماندگی کے خاتمے کے لئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دیا جس کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی مستقبل قریب میں بلوچستان ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا پالیمانی مرکز ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیلپز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء سکندر بھنگوار اور احسن سومرو بھی موجود تھے سابق صوبائی وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے پیپلز پارٹی کی بلوچستان میں فعالیت پر میر چنگیز خان جمالی کی محنت اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی صدارت کے بعد پارٹی کی صوبائی تنظیم میں ایک نئی روح پڑ گئی ہے اور عوامی شمولیت کے ساتھ ساتھ پارلیمانی افراد کی شرکت ایک نیک شگون ہے ملاقات میں میر چنگیز خان جمالی اور سید یوسف رضا گیلانی نے بلوچستان سمیت ملک بھر کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام باشعور ہیں اور دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اس بات سے متفق ہیں کہ درپیش مسائل کا ازالہ پیپلز پارٹی ہی کرسکتی ہے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے بیزار آچکے ہیں اور اب ہر سطح پر یہ محسوس کیا جاررہا ہے کہ اس نااہل حکومت کے پاس ملک کی درست سمت کے تعین کا کوئی پلان نہیں بلکہ اگر یہ حکومت مزید رہتی ہے تو دیوالیہ پن کی آخری حدود بھی پار کرلی جائیگی انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی منظر نامہ تبدیل ہورہا ہے اور نئے سال کے ساتھ عوام کو اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ حکومت پی پی پی کی ہوگی اور انشاء اللہ بہت جلد بلوچستان سے مزید بڑی شخصیات پا کستان پیلز پارٹی کے کارواں میں شامل ہونگی سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میر چنگیز خان جمالی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی ماضی سے زیادہ سیاسی اسپیس حاصل کرکے قومی فیصلہ سازی میں اہم کردار ادا کرے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں