بھارت، عدالتی کمپلیکس میں دھماکاسے2افراد ہلاک

لدھیانہ: بھارتی پنجاب کے شہرلدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں دھماکے سے2افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ صبح کے وقت لدھیانہ کے عدالتی کمپلیکس میں ہوا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور4شدید زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکہ کمپلیکس میں واقع ایک بلڈنگ کی پہلی منزل پرواقع واش روم میں ہوا۔ دھماکے کی شدت سے شیشے ٹوٹ گئے اوردروازوں کوبھی نقصان پہنچا۔پولیس نےعلاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اور دھماکے کی جگہ موجود افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں