پاکستان میں کورونا کے 2لاکھ مریض ہو سکتے ہیں۔ عالمی صحت ادارہ
1 تبصرے
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈ روس نے کہا ہے کہ مزید موثر اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد جولائی کے وسط میں دولاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پریپرڈنیس اینڈ ریسپونس پلان (Pakistan National Strategic Preparedness and Response Plan) کے متعارف کرائے جانے کی تقریب کے موقع پر اپنے ویڈیو بیان میں عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈ روس نے کہا کہ کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات تباہ کن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریبوں کی تعداد دگنی ہوسکتی ہے، اس سلسلے میں پاکستان، اقوامِ متحدہ اور دیگر اداروں کو متحرک اور جامع حکمتِ عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔ڈاکٹر ٹیڈ روس نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سندھ اور پنجاب میں بڑھ رہی ہے، جس سے نظامِ صحت پر نمایاں دباؤ آرہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس موقع پر ہمیں کورونا وائرس کے سماجی و اقتصادی اور غذائی اثرات کم کرنے پر خصوصی توجہ دینی ہوگی
thanks