ریکوڈک سے متعلق اسمبلی اجلاس کو ان کیمرہ کرنے کا مقصد میڈیا اور عوام سے حقائق چھپانا ہے، جان بلیدی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاہے کہ ریکوڈک سے متعلق اسمبلی اجلاس کو ان کیمرہ کرنے کا مقصدمیڈیا اور عوام سے حقائق چھپانا ہے،عوام سننا چاہتی ہے کہ بلوچستان کے قومی دولت کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ریکوڈک سے متعلق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کو ان کیمرہ کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔جان محمدبلیدی نے کہاکہ ریکوڈیک پر بحث ان کیمرہ کرنے کا مقصد میڈیا اور عوام سے کیا چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے کیا ریکودیک قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکا ہے عوام برائے راست سننا اور دیکھنا چاہتا ہے کہ بلوچستان کے قومی دولت کے ساتھ کیا ہورہا ہے حکومت اور اپوزیشن دونوں ملکر کیا کرنا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں