گوادر، حکومت اور دھرنا شرکا ء کے درمیان مذاکرات کامیاب، دھرنا موخر

گوادر(انتخاب نیوز)محکمہ فشریز اور ضلعی انتظامیہ کی بلوچستان حق دو تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب، مکران کوسٹل ہائی وے پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا مؤخر۔ بلوچستان حق دو تحریک کے قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ* نے اپنی کارکنوں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ گوادر کی دعوت پر ان سے ملاقات کی. ملاقات میں مطالبات پر عملدرآمد پر پیش رفت اور ٹرالنگ کا مسئلہ زیرِ بحث آیا. ڈپٹی کمشنر گوادر، فشریز ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور محکمہ پولیس کے افسران سے ان مسائل پر بات ہوئی،ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانیوں کے بعد قائد تحریک مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے پسنی زیرو پوائنٹ کا کل ہونے والا دھرنا ایک ہفتے کے لئے موخر کردیا اور واضح کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر ٹرالرز اور منشیات کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوئی تو دوبارہ دھرنا دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں