تمبو، انتظامیہ کی کارروائی، مطلوب افراد گرفتار

تمبو:سٹی پولیس ڈیرہ مراد جمالی کی مختلف کاروائیاں اغوا،چوری اور لڑائی جھگڑے کے مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری و مفرور ان ملزمان کو قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا گیا پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج کیپٹن (ر)پرویز احمد چانڈیو اور ایس ایس پی نصیرآباد عبدالحئی عامر بلوچ کی خصوصی ہدایات اور ٹاسک پر ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر غلام علی کنڈرانی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رسول بخش بگٹی، ہیڈ محرر/ہیڈ کانسٹیبل کرم دین ابڑو، کانسٹیبل جاڑا خان جویا اور کانسٹیبل ساجد علی پر مشتمل ٹیم نے دوران گشت و ناکہ بندی کرتے ہوئے اغوا کے مقدمے میں مطلوب ملزم امداد علی ولد عبد القادر قوم ابڑو کو مقدمہ فرد نمبر 73/2011زیر دفعہ 365A_147_148_149ت۔پ کے تحت گرفتار کرلیا۔ جبکہ چوری کے مقدمے میں مطلوب ملزم نزیر احمد ولد ہادی بخش قوم بنگلزئی کو مقدمہ فرد نمبر 40/2021زیر دفعہ 381A_457ت۔پ کے تحت گرفتار کرلیا۔ اسی طرح لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں مطلوب ملزم خالقداد ولد بھاول خان قوم بنگلزئی جس کو مقدمہ فرد نمبر 89/2021کو زیر دفعہ 354_337A_39کے تحت گرفتار لرلیا گرفتار ملزمان سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں