ٹانک اور میر علی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4اہلکارجاں بحق
ٹانک :سیکیورٹی فورسز کے ٹانک اور میر علی میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار ٹانک ہوگئے، آپریشن کے دوران 2کارندےبھی ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی فورسز نے کارندے کی موجودگی کی اطلاع پر میرعلی شمالی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشن کیا، اس دوران 2 کارندےہلاک ہوئے جن کی شناخت شاہ زیب عرف ذاکر اور دانیال کے نام سے ہوئی ہے، آپریشن کے دوران مبینہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن کے دوران ایک کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، میر علی میں کارروائی کے دوران سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے حوالدار منور، لکی مروت کےسپاہی ذکاءاللّٰہ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والےسپاہی فرحان اور ایبٹ آباد کے سپاہی شیراز شامل ہیں۔


