بختیار آباد، سہارا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گرم کمبل اور جیکٹ تقسیم کئے گئے

بختیارآباد:سہارا ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے گرم کمبل اور جیکٹ تقسیم کئے گئے، غریب اور دکھی انسانوں کی خدمت کرنا ہمارا حق ہے کسی پر احسان نہیں کر رہے ہیں، چیئرمین سہارا ویلفیئر سوسائٹی، سہارا ویلفیئر سوسائٹی غریب اور نادار لوگوں کی خدمت کر رہی ہے، اہل علاقہ۔ تفصیلات کے مطابق سہار ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے وائس چیئرمین امن کمیٹی تنیہ نوجوان اتحاد استاد مٹھل شاد کی نگرانی میں حالیہ سردی کی شدید لہر کے پیش نظر گزرشتہ روز لہڑی میں تقریبا 100 غریب اور نادار یتیم بچوں اور بچیوں میں گرم کمبل، جیکٹ اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر چیئرمین سہارا ویلفیئر سوسائٹی تحصیل لہڑی محمد اسلم آزاد،، وائس چیئرمین بابو یار محمد، رب نواز، وحید داجلی بھی موجود تھے۔ اہلیان لہڑی نے سہارا ویلفیئر سوسائیٹی کے اس اقدام کو سراہتے ہویے کہا کہ سہارا ویلفیئر سوسائٹی غریب، نادار، دکھی انسانوں کی خدمت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سہارا ویلفیئر سوسائیٹی کے عہدداران کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اردگرد رہنے والے غریب اور نادار افراد کی مدد کریں۔ معاشرہ ایسے ہی پروان چڑھتا ہے کہ ہم بغیر کسی لالچ کے صرف اللہ کی رضا اور اس کی خوشنودی حاصل کرنے لئے بغیر رنگ و نسل جہاں تک ممکن ہو سکے غریب اور نادار لوگوں کی ضروریات زندگی پوری کرنے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں