کم تنخواہ دار ملازمین کی دور دراز اضلاع میں تبادلہ کسی بھی صورت قبول نہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے ژوب میں ریڈ یو اسٹیشن کی بند ش کے فیصلے کی مذمت کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طوپر واپس لیا جائے اور ژوب سے ریڈ یو پاکستان کی نشریات بحال کی جائیں۔ یہاں جا ری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ریڈیو سٹیشن ژوب کی بند ش اور ملازمین کی دوسرے اضلاع میں تبادلہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان ژوب سٹیشن کو بجائے مزید فعال کرنے مستقل بنیادوں پر بند کیا جانے پر شدید تحفظات موجود ہیں اور کم تنخواہ دار ملازمین کی دوسرے دور دراز اضلاع میں تبادلہ کسی بھی صورت منظور نہیں ہے انہو ں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی موجود نہیں ہے اور نہ ہی اداروں کو چلانے کی صلاحیت موجود ہے ریڈیو پاکستان ژوب کی بلڈنگ اور زمین کسی بھی صورت فروخت نہیں کرنے دیں گے بلکہ ریڈیو پاکستان ژوب کی نشریات کی دوبارہ بحالی کے لئے بھر پور طریقہ سے احتجاج کیا جائے گا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ویڈیو پاکستان ژوب کے ملازمین کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن واپس لیکرنشریات کی بحالی کے لئے بھر پور اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں