کوئٹہ،زیارت، قلعہ سیف اللہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں با رش اوربرف با ری
کوئٹہ: کوئٹہ،زیارت، قلعہ سیف اللہ سمیت بلو چستان کے مختلف علا قوں میں با رش اوربرف با ری موسم سر د ہو گیا بجلی کی فراہمی معطل آئندہ ہفتے شدید بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، زیا رت، قلات، مستونگ، دالبندین، نو شکی، قلعہ سیف اللہ، پشین، قلعہ عبد اللہ سمیت دیگر علاقوں میں با ر ش اور پہاڑوں پر ہلکی برف با ری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا جبکہ زیا رت، کنچو غی، مسلم باغ، ہنہ اوڑک، کان مہترزئی، خو جک ٹاپ سمیت دیگر علا قوں میں برف با ری کا سلسلہ جا ری رہا جس کی وجہ سے سر د ی کی شددت میں اضا فہ ہو گیا جبکہ مو سمی حالات سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کے عملے کو الرٹ کر تے ہوئے کنٹرول روم قائم اور لکپاس، خوجک ٹاپ، کان مہترزئی، زیا رت اور قلعہ عبد اللہ میں مشینری پہنچا دی گئی سا تھ ہی ہیوی مشینر ی کو اسٹینڈ بائے کر دیا گیا کوئٹہ میں بارش ہو تے ہی شہر کے 17فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے شہر کے بڑے حصے کو نا صر ف بجلی فراہم معطل ہوئی بلکہ معمولات زند گی بھی بری طرح متا ثرہو ئے کیسکو حکا م کے مطابق بحالی کاکام مو سم کی صورتحال بہتر ہو نے کے سا تھ ہی شروع کر دیا جائے گا محکمہ مو سمیات کے مطابق آج ہفتہ کو قلا ت، مستونگ، کوئٹہ، پشین، زیا رت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ میں بارش جبکہ پہا ڑی علا قوں میں برف با ری کا امکان ہے جبکہ 2جنو ری سے کوئٹہ، زیا رت، پشین، ژوب، قلعہ عبد اللہ، نو کنڈی، دالبندین، نو شکی، تربت، پنجگور، گوادر، پسنی، جیونی، لسبیلہ، قلات، خضدار، مستونگ، نصیر آباد، جعفر آباد، جھل مگسی، بولان، سبی، کوہلو، بارکھان میں شروع ہو نے والا بارشوں کاسلسلہ 6جنو ری تک جا ری رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران کوئٹہ، پشین، زیا رت، قلعہ عبد اللہ، ہر نائی، چمن میں شدید برف با ری کی بھی تو قع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق3سے 5جنو ری کے دوران سبی، بو لان، قلات، خضدار، نصیر آباد میں ندی نا لوں میں طغیا نی کا امکان ہے۔


