بیان حلفی کیس، رانا شمیم اور صحافی بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب قرار

اسلام آ با: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو توہین عدالت کیس میں پراسیکیوٹر مقرر کرتے ہوئے بادی النظر میں رانا شمیم اور صحافیوں کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ حکمنامہ میں کہا گیا کہ عدالت مطمئن ہے کہ بادی النظر میں توہین عدالت کے ملزمان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، راناشمیم اور دیگر پر 2003 آرڈیننس کے تحت 7 جنوری کو چارج فریم کیا جائے گا۔حکمنامہ کے مطابق رانا شمیم کا یہ موقف کہ نوٹری پبلک نے بیان حلفی لیک کیا اس سے بھی بادی النظر میں رانا شمیم کی ساکھ مشکوک ہوئی۔ عدالت نے یورپین کورٹس آف ہیومن رائٹس کے صحافیوں سے متعلق کیس کا حوالہ بھی حکم نامہ کا حصہ بناتے ہوئے کہا کہ اخبار میں رپورٹ کیا گیا بیان حلفی کسی عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں تھا، بادی النظر میں خبر چھاپتے ہوئے مناسب احتیاط نہیں برتی گئی، شروع میں عدالت نے سمجھا رپورٹر اور ایڈیٹرکا کردار صرف خبر چھاپنے تک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں