ہم کسی سے ڈیل کرکے اقتدارمیں نہیں آئیں گے، رانا ثنااللہ
اسلام آ باد :پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے ڈیل نہیں ہوگی، ہم کسی سے ڈیل کرکے اقتدارمیں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے شفاف الیکشن ہوں، عمران خان نے اپنے اے ٹی ایمزکواین آر او دے دیا، گزشتہ حکومت نے تو انہیں مہنگی گیس خریدنے کا نہیں کہا تھا۔ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کوئی پرفارمنس نہیں، حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کردیا، ایک بحران کے بعد دوسرا بحران شروع ہو جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


