چمن، انتظامیہ کی کاروائی، بھاری مقدر میں یوریاکھاد برآمد،ایک سمگلر گر فتار

کوئٹہ: کسٹمز حکام کی کاروائی بھا ری مقدار میں ممنوع آئٹم سوبا اور سر سبز برینڈ یوریاکھاد برآمد ایک سمگلر گر فتار۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز ہاوس چمن میں ایکسپورٹ کی نیت سے آنے والا ایک ٹرک جو بظاہر آلو کے پارسلز سے لیس تھادوران تلا شی 480 پارسلز کھاد، 80 پارسلز آلو برآمد کر کے سمگلر کو گرفتار کر لیاترجمان کے مطابق یوریاکھاد افغانستان اسمگل کی جا نی تھی کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف مقد مہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں