لاس اینجلس میں فائرنگ سے چھ افراد زخمی،دوکی حالت تشویشناک

لاس اینجلس:لاس اینجلس کے ایک اسٹور میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق 2 مشکوک افراد نے لاس اینجلس میں اسٹور کے اندر اور باہر فائرنگ کی۔لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ اسٹور میں فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں