عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے، شازیہ مری

کراچی:ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں، کینسر دل،گردوں، اور جگر کی بیماریوں کا مفت علاج ہوتا ہے، اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر کے لوگ مفت علاج کیلئے سندھ آتے ہیں،عمران خان سندھ میں این آئی سی وی ڈی ہسپتالوں کو دشمن کی نظر سے دیکھتے ہیں، عمران خان کو صدمہ ہے کہ سندھ میں کینسر کا مفت علاج ہوتا ہے، عمران خان کے مالی سہولت کاروں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، شازیہ مری نے کہا کہ انسانی جانیں بچانے والی ادویات غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں، نام نہاد صحت کارڈ سے کینسر، دل،جگر اور گردوں کی ادویات نہیں ملتی، عوام جھوٹی حکومت کے جھوٹے اعلانات کو خوب سمجھتی ہے، عمران خان کورونا فنڈ کے چالیس ارب روپے کا حساب دیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام گیس کیلئے فریاد کر رہے ہیں فواد چودھری کراچی میں تفریح کر رہے ہیں، اب تو پی ٹی آئی کے وزرا بھی توانائی کے وفاقی وزیر کی نالائقی پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں