جب تک ملک میں انڈسٹریلائزیشن نہ ہو، دولت نہیں بڑھتی،عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں انڈسٹریلائزیشن نہ ہو،دولت نہیں بڑھتی۔
اسلام آباد میں پاک چائنہ برنس انوسیٹمنٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے وقت بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کم سے کم رکاوٹوں کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ سب سے زیادہ کوشش ہے کہ کس طرح بزنس اورسرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ پاک چائنہ برنس انوسیٹمنٹ کی بہت اہمیت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب تک ملک میں انڈسٹریلائزیشن نہ ہو،دولت نہیں بڑھتی۔ پاکستان میں 50 سال قبل انڈسٹریلائزیشن کے لیے جاتے ہوئے 70 کی دہائی میں ادارے قومیا لئے گئے۔ پاکستان میں اس چیز کا احساس ہی نہیں ہوسکا۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے کہ چھوٹے ملک کی ایکسپورٹس کہاں پہنچ گئیں اور پاکستان کی ایکسپورٹس کم سے کم ہی رہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سبزیاں بیچ کر ملک کی دولت نہیں بڑھ سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں