کراچی، 22کے قریب مساجد میں معمول کے مطابق تراویح کی نماز ادا کی گئی

کراچی میں قواعدوضوابط پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا،22کے قریب مساجد میں معمول کے مطابق تراویح کی نماز ادا کی گئی واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کرونا کے پیش نظر مساجد میں صرف 3سے 5افراد کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے اس دوران بھی سماجی دور ی برقرار رکھنے کی شرط عائد کی گئی تھی لیکن کراچی کے متعدد مساجد میں سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا گیا پولیس حکام کے مطابق یہ ایک تشویشناک بات ہے کہ مساجد میں سماجی دوری کا خیال نہیں رکھا گیا اور 100سے 150کے قریب لوگوں نے تراویح کی نماز میں شرکت کی لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں