ڈھادر،نامعلوم افراد کے فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
ڈھاڈر ( نمائندہ خصوصی)لہڑی قبائل کے چیف سردار جاوید خان لہڑی کے کزن میر زادہ ذاہد خان لہڑی کو انکے آبائی گاوں غازی کچھی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تفصیلات کے مطابق کچھی کے مرحوم لہڑی قبائل کے معتبر شخصیت میر عبدالحمید لہڑی کے فرزند تحصیلدار دالبندین میرزادہ شوکت خان لہڑی کے بھائی لہڑی قبائل کے چیف سردار جاوید خان لہڑی کے کزن جمیت علماء اسلام کے صوبائی عمومی ممبر و سینئر رہنما میرزادہ ذاہد خان لہڑی اپنے آبائی علاقے کچھی کے گاؤں غازی میں اپنی آبائی زمینوں کی دیکھ بھال لے لیئے پہنچے تو نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کرکے شہید کر دیا جبکہ انکے گن مین کو زخمی کردیا زخمی اور شہید کو لیویز اور علاقے و لہڑی قبائلے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سبی سول ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میر زادہ ذاہد خان لہڑی شہید ہوگئے جن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد شہید کو انکے ورثاء کے حوالے کیا گیا ذرائع آمدہ کے مطابق شہید میر ذادہ ذاہد خان لہڑی کو انکے آبائی گاوں غازی کچھی میں سپردخاک کیا جائے گا کچھی بالاناڑی لیویز نے ناکہ بندی کرکے کاروائی شروع کر دی ۔


