پی پی کی مقبولیت سے مخالفین بوکھلاہٹ میں پروپیگنڈہ کر رہے ہیں، چنگیز جمالی

اوستہ محمد:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ بلوچستان بھر میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر پروپگنڈ کر رہے ہیں یہی ہماری کامیابی ہے۔بلو چستان حکومت اور مرکزی حکومت سلیکٹڈ ہے انہوں نے عوام کو پریشانی اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیلی فون پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہیں میر چنگیز خان نے کہا کہ گزشتہ روز گنداخہ کے علاقائی لوگوں نے پیپلز پارٹی میں اعلان کیا کیونکہ وہ موجودہ حکومت سے خفا ہو چکے ہیں کیونکہ پریشانی کے سوائے اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اس لیے پاکستانی عوام پیپلز پارٹی کو آخری امید سمجھ رہے ہیں اور جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی انہوں نے عوام پر بوجھ نہیں ڈالا۔میر چنگیز خان نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی یوم پیداش پانچ جنوری کو پورے ملک کی طرح بلو چستاب بھر میں منایا جا رہا ہے۔اور میں سنٹرل کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد جا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو جلد خوش خبری ملے گی اور نئے الیکشن کی تیاری کرے عوام اب آخری حل یہی بچا ہے نئے الیکشن کیونکہ عوام مزید مہنگای کا بوجھ برداشت نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت بھی چل رہی ہے یہ بھی سلیکٹڈ حکومت ہے انشا اللہ بلو چستان میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں