پنجگور میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری

پنجگور: پنجگور میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا نشیبی علاقے زیر آب آنے سے ندی نالوں میں طغیانی موسم سرد ہوگیا علاقے میں گیس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ایرانی گاس تیل فی گیلن پانچ سو روپے کا ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پیر کی رات سے شروع ہونے والی بارشوں کا سلسلہ منگل رات گئے تک جاری رہا جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور ندی نالوں میں طغیانی رہی پنجگور میں بارشوں سے موسم بھی سرد ہوگیا ہے بعض مقامات پر کچے مکانات کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں پنجگور میں باراں رحمت سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے جس سے دوسالوں سے جاری خشک سالی بھی کا خاتمہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں