خضدار:فیروز آباد میں نوجوان کی پراسرار ہلاکت

خضدار: فیروزآباد نوجوان پراسرار طور پر ہلاک۔ خاندانی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دو دن قبل نوجوان ولی محمد ولد غازی خان کو فیروزآباد سے اغوا کیاگیاتھا جن کی لاش بولان مائننگ کے عقب میں واقع پہاڑ سے ملی، مقتول فیروزآباد زمین تنازع میں گرفتار سعداللہ گنگو کے کزن ہے یاد رہے کہ چند دن قبل فیروزآباد میں زمین کے دیرینہ تنازع پر گنگو قبیلہ کے دو فریق کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواتھا جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے تھیں جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آکر فریقین کے چار افراد کو حراست مں لیاتھا جن میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سعداللہ گنگو شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں