طوفانی بارش، تربت یونیورسٹی کے بیشتر کلاس رومز، ڈین کے آفیسز اور برآمدے پانی سے بھر گئے

تربت :تربت میں طوفانی بارش، تربت یونیورسٹی کے بیشترکلاس رومز، ڈین کے آفیسز اور برآمدے پانی سے بھرگئے، ناقص تعمیرات کے باعث ہر سال بارش کا پانی چھت سے ٹپکتارہتاہے،جبکہ ایک اعلامیہ کے مطابق بارش کی موسم کی وجہ سے کل اور پرسوں تربت یونیورسٹی میں ہونے والے پیپر(امتحانات)نہیں ہونگے، طلبہ کیلئے تربت یونیورسٹی کے بس اور وین نہیں چلیں گے، البتہ ٹیچنگ اور نن ٹیچنگ اسٹاف یونیورسٹی میں موجود رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں