شہید ذولفقار علی بھٹو کسی ایک کے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈر ہیں، چنگیز جمالی

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز جمالی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذولفقار علی بھٹو کے 94ویں یوم پیدائش پر پیغام میں کہاہے کہ شہید ذولفقار علی بھٹو جمہوری سوچ فکر اور طرز سیاست کی مثال ہیں انکی جہد نے پاکستان میں جمہور کو استحکام دیا شہید ذولفقار علی بھٹو کسی ایک کے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈر ہیں شہید بھٹو کی سوچ اور افکار تمام جمہوریت پسند افراد کے لئے مشعل راہ ہے۔پیغام میں انہوں نے شہید ذولفقار کے علی بھٹو کو انکے یوم پیدائش پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایک جمہور دوست نظریاتی جماعت کی بنیاد رکھی جو آج بھی غریب عوام کے دلوں میں بستی ہے1973 کا آئین دے کر ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا عالمی دنیا میں وقار بلند کیاشہید بھٹو اسلامی دنیا کو متحد کرنے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سے بھٹو اور پیپلزپارٹی مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا اور کر رہی ہے آگے بھی کریں گی اور پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے کبھی بھی اصولوں کی سودے بازی نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکی 94 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ شہید ذولفقار علی بھٹو جمہوری سوچ فکر اور طرز سیاست کی مثال ہیں انکی جہد نے پاکستان میں جمہور کو استحکام دیا شہید ذولفقار علی بھٹو کسی ایک کے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیڈر ہیں شہید بھٹو کی سوچ اور افکار تمام جمہوریت پسند افراد کے لئے مشعل راہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں