پرامن افغانستان خطے میں ترقی کی ضمانت ہے،مولانا فضل الرحمن

پشاور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ طالبان معاہدے کاخیرمقدم کرتے ہیں، امن معاہدہ افغانستان میں مستقل امن کے لئے اہم پیش رفت ہے، افغانستان میں طالبان اپنی سرزمین کی حفاظت کا جائز حق استعمال کررہے ہیں، پرامن افغانستان خطے میں ترقی کی ضمانت ہے،جے یو آئی اپنے مقاصد کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی،اس میں کوئی شک نہیں کہ قبائلی عوام نے جو تکالیف سہی ہیں وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔جے یو آئی قبائلی علاقوں کو الگ صوبہ بنانے کے لئے متحرک ہے۔پشاورمیں حقوق قبائل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ قبائلی عوام ایک غیور قوم ہے، قبائلی علاقوں کے انضمام کے حوالے سے انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے،سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے سے قبل قبائلی عوام سے پوچھا نہیں گیا، عوام سے حقوق چھین کر سبز باغ دکھائے گئے، نائن الیون کے بعد امریکہ اور پاکستان کا دہشت گردی سے متعلق فلسفہ ایک تھا، 2001 میں امریکہ نے جن طالبان کو دہشتگرد قرار دیا انہی کے ساتھ مذاکرات کئے، عالمی قوتوں سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف کا بیانیہ اب کہاں غائب ہو گیا ہے،افغانستان سے متعلق امریکہ کا بیانیہ غلط ثابت ہوا ہے، دوحہ مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں