بلو چستان میں کو روناوئرس کا 1کیس رپورٹ
کوئٹہ:بلو چستان میں کو روناوئرس کا 1کیس رپورٹ متا ثرین کی تعداد 33655ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے7اضلا ع سے کوروناوائرس کے294ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ130افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار4مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو نے والوں کی تعداد33255ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد34ہے جن میں سے2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 366اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح0.34فیصدریکارڈ کی گئی۔
Load/Hide Comments


