مستونگ ، بے زبان جانوروں کو لڑانا غیر قانونی قرار
مستونگ:ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر(ر) محمد الیاس کبزئی کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ کے سربرائی میں تحصیلدار مستونگ محمد اکرم حریفال نے لیویز فورس چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ ولی خان تھانہ کے حدود میں قماربازی کرنے والوں کے خلاف کاروائی چکور لڑانے متعدد قمار باز گرفتار کرکے موقعے پر متعدد چکور بھی قبضے میں لے لیا اور تعزیرات پاکستان ایکٹ کے تحت ان پر مقدمہ درج کرلیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بے زبان جانوروں کو لڑانا اور ان پر قمار بازی کرنا ایک قانونی جرم ہے اور یہ ایک سماجی و معاشرتی برائی ہے قمار بازی سے مختلف سماجی برائیاں جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرندوں اور جانوروں کو لڑانا اور ان پر قمار بازی کرنا نہ ہی اسلام میں جائز ہے اور نہ ہی ان کی ہمارا معاشرہ اجازت دیتا ہے بلکہ یہ قانونی جرم بھی ہے انہوں نے کہا کہ ایسے عمل سے معاشرے میں قسم قسم کی برائیاں جنم لیتی ہیاور معاشرے میں اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنیم بلوچ نے مزید کہاکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ر محمدالیاس کبزئی کے ہدایات پر ضلعی انتظامیہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی کررہی ہیں، اور منشیات کی لعنت میں ملوث و جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا سلسلہ شروع کیاہے اور منشیات سے لعنت سے مستونگ کو پاک کرنے کا تہیہ کررکھاہے،منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی رعایت برتی جائیگی،


