ڈیرہ مراد جمالی، بارشوں کے باعث کچے مکانات منہدم،کئی علاقے زیر آب

ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد اور اسکے گرد و نواح علاقوں میں ہونے والی بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی کئی کچے مکانات منہدم ہو گئے نشینی علاقے زیر آب آگئے گلی محلوں میں بارشوں کا پانی کھڑا رہنے کے سبب تالابوں کا منتظر پیش کرنے لگے میونسپل کمیٹی نے قومی شاہراھ دیگر لنک روڈ سے برساتی پانی کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرکام شروع کر دیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیر آباد اظہر شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی نے شہرکا دورہ کرکے جائزہ لیا تفصیلات کیمطابق نصیر آباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی چھتر میرحسن منجھوشوری تمبو بابا کوٹ خان کوٹ سمیت دیگر علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی مچادی ہے اور کئی کچے مکانات منہدم ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کچے راستے بھی بند ہوگئے جس سے عوام کوآمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے جبکہ بارش کی پہلی اسپیل تھمتے ہی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر حدیبیہ جمالی کے احکامات پر میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے عملے نے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے شہر میں صفائی ستھرائی اور بارش کے پانی کو ٹھکانے لگانے کیحوالے سے احکامات دیئے میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو۔ بابو اصغر رند اور بابو محمد اکبر بلوچ کام کی نگرانی کرتے رہے سینٹری اسٹاف اور ہیوی مشینری کے ہمراہ شہر کی مصروف سڑکوں قومی شاہراہ، میر مراد ابڑو روڈ، ڈی سی روڈ، مزدور چوک روڈ، سمیت دیگر وارڈز محلوں میں جمع بارش کا پانی نکاس کرنے کے ساتھ کیچڑ اٹھانے کا کام تیز کردیا ہیمیونسپل کمیٹی نے شہریوں اورتاجر برادری کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی ستھرائی اور بارش کا پانی نکاس کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو آمدورفت اور تاجر برادری کو کاروبار میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن ہوسکے سکنگ مشین کے ذریعے سڑکوں پر جمع بارش کا پانی نکاسی آب کے مین نالوں کے ذریعے نکاس کیا جا رہا ہیجبکہ ٹریکٹر اورسوزوکیوں کے ذریعے کیچڑ کو ٹھکانے بھی لگایا جا رہا ہے میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی پہلی بارش کے اسپیل میں منگل سے جمع المبارک تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جسکے باعث صفائی ستھرائی میں سینٹری اسٹاف کو مشکلات درپیش تھے اور اب بارش کے جمع پانی کو ٹھکانے لگانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیئے جارہے ہیں میونسپلٹی عملہ اپنے فرائض سے کسی صورت غافل نہیں شہریوں کو بارش کے جمع پانی اور کیچڑ سے مشکلات کا احساس ہے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جمع المبارک سے ہیوی مشینری اور سینٹری اسٹاف کو صفائی ستھرائی بارش کا پانی نکاس کرنے اور کیچڑ ٹھکانے لگانے پر لگا دیا گیا شاہراہوں پر آمدورفت کو بحال کرنے کے ساتھ گلی محلوں سے بارش کا پانی نکاس کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ہم اپنے فرائض منصبی سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں