لالہ رشید دشتی کی خصوصی ہدایت پر کیچ و بل نگور کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا

تربت: صوبائی مشیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لالہ رشید دشتی کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کیچ نے ضلعی آفیسران کے ہمراہ ضلع کیچ کو آفت زدہ علاقہ سب تحصیل بل نگور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کادورہ کیا۔ اس موقع پر دورے میں حاجی رستم بزنجو، جاوید کریم، صابرفدا، ملامنیر احمد علاقائی معتبرین کہدہ مولابخش، حاجی غلام ودیگر بھی وہاں پر موجود تھے۔اس دوران انہوں نے وہاں پر بارشوں کی وجہ سے پہنچنے والے نقصانات کاجائزہ لیا اور متاثرین میں راشن ودیگر امدادی اشیاء بھی تقسیم کیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنرکیچ نے بارش سے سب سے زیادہ متاثر علاقے بل کراس، بل نگور، گہرگ باغ، کاشاپ سمیت دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔ دریں اثناء صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشید دشتی نے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹرز تربت میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب تحصیل بل نگور کے متاثرین کی مکمل بحالی تک حکومتی اقدامات جاری رہیں گے اور متاثرہ سڑکوں، بندات، واٹر سپلائی اسکیموں اور مکانات کی بحالی بھی جلد یقینی بنائی جائے گی۔واضح رہے صوبائی مشیر پی ایچ ای لالہ رشیددشتی کی اپیل پر صوبائی حکومت نے ضلع کیچ میں حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ سب تحصیل بل نگورکو آفت زدہ قرار دیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں