27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں بلاول بھٹو زرداری

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی ایگزیکٹوز کااجلاس بلاول ہاؤس میں منعقدہوا۔ جس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیداران نے صوبے کی سیاسی صورت حال اور27 فروری کے لانگ مارچ سے متعلق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ 27 فروری کو ملک بھر سے عوام نکلیں اور سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج دیں لانگ مارچ سے قبل کسان مارچ اور پارلیمنٹ میں مؤثر احتجاج کا ٹریلر حکومت کے لئے ایک اہم سبق ہوگا، اگلے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار بننے کے خواہش مند اپنی درخواستیں جمع کروادیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا اب عمران خان کی حکومت ایک دن کے لئے بھی برداشت نہیں پورے ملک میں موجودہ حکومت کے خلاف ایک زبردست تحریک اس وقت تک چلے گی جب تک ملک میں نئے الیکشن نہیں ہوتے۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکر ٹری روزی خان کاکڑ، سیکر ٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی، صابر بلوچ، ملک عبدالحمید کاکڑسمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں