ہیرونک سے نوجوانوں کو لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسی بلوچستان میں ہمیشہ منفی و حاکمانہ اور متعصبانہ رہی ہے۔جو ہنوز جاری ہے۔ہیرونک تربت سے گزشتہ روز نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا۔جو کہ قابل مذمت پے۔بیان میں کہا گیا کہ ملک کا آئین وقانون واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی اجازت و تحفظ فراہم کرتا ہے۔اور آئین میں کسی بھی شخص کو جبری طور پر لاپتہ کرنا آئین سے متصادم ہے۔اگر کوئی بھی شہری ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہوتا ہے تو اس کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں بیان میں کہا گیا کہ مکران کے عوام کے روزگار کا انحصار بارڈر ٹریڈز و ماہی گیری منسلک ہیں۔لیکن بارڈر ٹریڈ پر بندش اور اب ٹوکن سسٹم نے عوام کی زندگی دوبھر کردی ہے اور ماہی گیروں کی روزی روٹی پر چائینز ٹرالرز اور ریاستی ناانصافی نے قدغن لگایا ہے۔اور جب عوام اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرتے ہیں تو ان کی تذلیل سمیت مختلف حربوں سے محروب کیا جاتا ہے۔جو شدید طور قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تربت ہیرونک سے لاپتہ نوجوانوں کو منظر عام پر لایا جائے۔اور لواحقین کی داد رسی کی جائے۔


