کانک کے عوام کوشدیدترین سردی وبارش میں بجلی سے محروم رکھناقابل مزمت ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ممبرمرکزی کمیٹی چیئر مین جاویدبلوچ نے کانک مستونگ میں میں بجلی اورگیس کی تعطل پرشدیدنکتہ چینی کرتے ہوئے کہاہے کہ کانک کے عوام کوشدیدترین سردی وبارش میں بجلی سے محروم رکھناقابل مزمت ہے گزشتہ بارہ دنوں سے بجلی بند ہے یاشب کے پہرمیں ایک آدھاگھنٹہ چوبیس گھنٹے میں شایدمیسرہو کانک گریڈ کاعملہ کانک کے فیڈروں پرجان بوجھ کربجلی کا تعطل پیداکرتے ہیں جب کہ مخصوص فیڈروں کوپرام ٹام میں بجلی کی سپلائی کرکے عوام کے درمیان منافرت پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ زراعت کے شعبہ کوپہلے ہی کیسکوکے عوام دشمن پالیسیوں نے تباہ کردیاہے جہاں زمیندارطبقہ کی اکثریت زراعت کوخیرباد کہہ چکے ہیں جس سے زرعی شعبہ سے وابستہ اکثرعوام نان شبینہ کامحتاج ہوکر رہ گیاجس سے بیروزگاری میں اضافہ ہواہے کانک کے عوام کوبجلی کی ترسیل بروقت اورعوامی روزمرہ کے اوقات میں فراہمی کو یقینی بنایا جاے کیونکہ کانک کے عوام کیسکوکی غلط پالیسیوں کے باعث شدید مشکلات کا شکارہیں کیسکوکے اعلی حکام کانک میں بجلی کیاوقات کار بڑھاکردن ورات کے اوقات میں بجلی فراہم کریں ڈی سی مستونگ کانک گریڈ سے بجلی کی بندش کانوٹس لیں بصورت دیگرکانک گریڈپردھرنادیاجایگا جس کی ذمہ داری کانک گریڈ اورکیسکو کیاعلی حکام پرعاد ہوگی۔


