بائیڈن گوانتانامو بے جیل بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران واضح الفاظ میں کہا تھا کہ وہ نائن الیون کے بعد بنایا گیا متنازعہ گوانتانامو بے حراستی مرکز بند کر دیں گے۔ لیکن امریکی قانون ساز اس فیصلے کے خلاف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ گوانتانامو بے حراستی مرکز بند کرنے کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل امریکا کے انسانی حقوق سے متعلق پروگرام میں سکیورٹی ڈائریکٹر دافنے ایویاتار نے اپنے بیان میں کہاکہ جتنا عرصہ یہ جیل برقرار رہے گی تب تک عالمی سطح پر انسانی حقوق کے بارے میں امریکی ساکھ متاثر ہوتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں