شامی سرحد کے قریب بم دھماکے میں تین ترک فوجی ہلاک

دمشق :شامی سرحد کے قریب بم دھماکے میں تین ترک فوجی ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے ایک بیان میں ترک وزارت دفاع نے بتایاکہ یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرقی حصے میں پیش آیا۔ ایک بیان میں تفصیلات بتائے بغیر کہا گیا کہ اس حملے کے لیے دیسی ساختہ بم استعمال کیا گیا۔ گو کو وزارت دفاع نے اس حملے میں ملوث ہونے کا الزام براہ راست کسی گروہ یا تنظیم پر عائد نہیں کیا، تاہم خبر رساں ادارے کے مطابق اس بیان میں اشارہ کرد جنگجوؤں کی جانب تھا۔ ترک فوج نے اکتوبر 2019سے شامی سرحدی علاقوں میں کرد ملیشیا کے خلاف مسلح آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں