پاکستان کورونا وائرس پر جلد قابو پا لے گا: چینی سفیر یاؤ جنگ

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے پاکستانی عوام کو ماہ رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کورونا وائرس کے اس آزمائشی وقت میں چینی حکومت کی طرف سے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ویڈیو پیغام میں چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ کے آغاز پر میں اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، رمضان مبارک۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی چیلنجنگ وقت ہے اور پوری پاکستانی قوم نوول کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے۔یہ بھی پڑھیں: چین سے میڈیکل ایمرجنسی ریلیف اشیا کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی چینی سفیر نے کہا کہ اس آزمائش کی گھڑی میں چینی حکومت، چین کے عوام اور پاکستان میں مقیم چینی کمیونٹی وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے پاکستانی عوام کی ہرممکن مدد کررہی ہے


